26 جولائی 2013 - 19:30
مصر میں جھڑپیں،سینکڑوں ہلاک اور ہزاروں زخمی

مصر میں محمد مرسی کی حمایت میں نکالی جانے والی ریلی پر مصری فورسز کی فائرنگ ميں ہلاک ہونے والوں کی تعداد120 ہوگئی ہے جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ابنا: مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں آج صبح ،اخوان المسلمین نے معزول صدر محمد مرسی کی حمایت میں ریلی نکالی۔ اخوان المسلمین کے ترجمان کے مطابق پولیس نے ریلی پر براہ راست فائرنگ کردی جس میں ساڑے چار ہزار کے قریب افراد زخمی بھی ہوئے۔صدر مرسی کے حامیوں اور فورسز کے درمیان ،ایئر پورٹ کے قریب جھڑپیں بھی ہوئیں۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے آنسو گیس کے شیل فائر کئے۔ دوسری جانب مصر کے دوسرے بڑے شہر اسکندریہ میں صدر مرسی کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان شدید لڑائی ہوئی جس میں دونوں نے ایک دوسرے پر پتھراوٴ کیا اور گاڑیوں کو آگ لگادی۔ مصر ی وزارت صحت کے مطابق پتھراوٴ اور چاقو زنی کے واقعات میں 7 افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہو گئے،جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

.......

/169